صحافیوں کومنگلور احتجاج کی رپورٹنگ سے بازرہنے کا کیاگیا استفسار‘ پولیس والوں کا کہنا ہے کہ ان کے پاس ائی ڈیز نہیں تھے

,

   

منگلورو۔شہریت ترمیمی ایکٹ کے خلاف احتجاج کی رپورٹنگ کرنے سے منگلور میں کئی صحافیوں کو روک دیاگیا۔

https://twitter.com/dhanyarajendran/status/1207910272377094144?s=20

تقریبا30کے قریب صحافیوں کو پولیس نے احتجاج کی رپورٹنگ سے روک دیا۔ ان میں سے متعدد سے پولیس نے پوچھ تاچھ کی اور شہر میں کشیدگی کا سبب بننے والے احتجاج کی رپورٹنگ روکنے کا استفسار کیا۔

تاہم پولیس نے کہنا ہے ان میں سے زیادہ تر کے پاس درست شناختی کارڈس کی کمی تھی۔

مذکورہ پولیس نے کہاکہ صحافیوں کے لئے ضروری ہے کہ ان کے پاس ایک درست ائی ڈی کارڈ موجود رہے۔

پولیس نے مزیدکہاکہ جب پتہ چلا کہ ائی ڈی کارڈس ان کے پاس نہیں ہے توانہیں کور کرنے سے روکدیاگیا۔۔

منگلورومیں مخالف سی اے اے احتجاج کے دوران دولوگوں کی فائیرنگ میں موت ہوگئی ہے اور انٹرنٹ خدمات پوری طرح بند کردئے گئے ہیں۔

جمعرات کے روز مخالف شہریت ترمیم قانون احتجاج منگلورو میں شدت اختیار کرلی اور دولوگوں کی تشدد میں مو ت ہوگئی ہے۔

منگلورواو رپڑوسی علاقوں میں پولیس کی بھاری جمعیت متعین کردی گئی ہے۔

پولیس نے ان لوگوں کے خلاف سخت کاروائی کا انتباہ دیا ہے جوتشدد کو بھڑکانے کی کوشش کریں گے