صحافیوں کے مطالبات کی فوری تکمیل کا مطالبہ

   

کاغذنگر میں زبردست احتجاجی مظاہرہ، آر ڈی او کو یادداشت کی حوالگی

کاغذنگر۔ 22 ۔ فروری (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) کاغذنگر میں تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ آئی جے یو کی ہدایت کے مطابق تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ اسٹیٹ رکن ترو ملا چاری اور تلنگانا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ضلع نائب صدر عبدالجمیل نے مقامی صحافیوں معراج خان، گندم سرنیواس، شفیع اللہ بیگ،سریش، نوازش علی ہاشمی، حافظ عتیق الرحمن، حافظ احمد امین،پرساد، سمیر۔نیلین، احمد پاشاہ، گوپی،نوشاد احمد,سریکانت، کبیر احمد، رویندر، سمن،ویریشم،راجشیکھر کے ساتھ مل کر آر ڈی او آفس کاغذ نگر کے روبرو صحافیوں کے مطالبات کی عمل آوری کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے ریاستی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا، اس موقع پر تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ریاستی رکن ترو ملا چاری اور تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ضلع نائب صدر عبدالجمیل نے اپنے خطاب میں کہا کہ ریاستی حکومت صحافیوں کے مطالبات کی عمل آوری کرنے میں ناکام ہوچکی ہے، اس لئے22 فروری کے روز ڈیویژن سطح پر آر ڈی او آفس کاغذنگر کے روبرو احتجاج کرتے ہوئے دھرنا دیا گیا، اور آخری مرحلہ 6 مارچ کے روز بڑے پیمانے پر ضلع کے پندرہ منڈلوں کے صحافیوں کہ ساتھ تمام اپوزیشن قائدین کے ساتھ مل کر کلکٹر آفس کے روبرو احتجاجی دھرنا منعقد کیا جائے گا۔ صحافیوں کے اس احتجاجی پروگرام میں حصہ لیتے ہوئے بی ایس پی پارٹی حلقہ انچارج ارشد حسین، سابق ضلع پریشد چیئرمین سڈم گنپتی اور بی جے پی پارٹی جنرل سیکریٹری سریشیلم، وینکٹیش نے ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے اظہار یگانت کی، بعد ازاں ڈیوڑن کے حدود میں موجود سات منڈلوں کے صحافیوں کے ساتھ مل کر تلنگانہ یونین آف ورکنگ جرنلسٹ اسٹیٹ رکن ترو ملا چاری اور تیلنگانا یونین آف ورکنگ جرنلسٹ ضلع نائب صدر عبدالجمیل کی زیر نگرانی میں آر ڈی او کاغذ نگر راجیشور سے ملاقات کرتے ہوئے صحافیوں کے مطالبات کی یکسوئی کرنے سے متعلق تحریری طور پر یاداشت حوالے کی گئی، اس موقع پر آر ڈی او کاغذنگر راجیشور نے صحافیوں کی جانب سے دی گئی تحریر ی یا داشت کو ریاستی حکومت کو روانہ کرنے کا تیقن دیا۔