صحت مند دلہن نے شوہر کو گود میں اٹھا لیا

   

قاہرہ : مصر میں سوشل میڈیا پر ایک خاتون کی جانب سے اپنے شوہر کو شادی کی پہلی سالگرہ کے موقع پر اظہار مسرت کے طور پر اٹھانے کی ویڈیو زیر بحث ہے اور اس پر ملا جلا ردعمل آ رہا ہے۔ اس ویڈیو پر بعض صارفین نے ناپسندیدگی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کسی بیوی کا اپنے شوہر کو برسر عام ہاتھوں پر اٹھا لینا ہماری روایات اور اقدار کے منافی ہے۔ تاہم بعض نے اسے جوڑے کی نجی زندگی کا معاملہ قرار دیا۔اس کلپ نے زبردست رد عمل کو جنم دیا۔ اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر ہزاروں افراد نے پسند کیا ہے تاہم اس کی حمایت میں رائے کم ہی آئی ہے۔سوشل میڈیا پر توجہ کا مرکزبننے والی خاتون جسے سفید عروسی لباس میں دیکھا جا سکتا ہے۔ خاتون نے میڈیا کو بتایا کہ اس کا نام ’ندیٰ حاتم‘ ہے اور اس نے ایک سال قبل شادی کی تھی۔