صحت میلوں میں پہلے دن 60 ہزار سے زیادہ مریض مستفید

   

بھوپال : آزادی کے امرت مہوتسو میں مدھیہ پردیش کے محکمہ صحت کے ذریعہ شروع کی گئی ڈیولپمنٹ بلاک سطح کے صحت میلوں کی چین میں پہلے دن 45 ضلعوں کے 48 ڈولپمنٹ بلاک میں صحت میلہ لگایا گیا۔ان میلوں میں 60 ہزار 18 افراد نے اپنے علاج کے لئے رجسٹریشن کروایا،جن کا مفت معائنہ کرکے مفت دوائیں تقسیم کی گئیں۔سرکاری معلومات کے مطابق طبی میلوں کے پہلے دن تین ہزار 93 لوگوں کے آیشمان کارڈ اور چار ہزار 91 کے ڈیجیٹل ہیلتھ کارڈ بھی بنائے گئے ۔صحت عامہ اور خاندانی بہبود کے وزیر ڈاکٹر پربھورام چودھری نے رائے سین ضلع کے سانچی ڈولپمنٹ میں صحت میلے میں شرکت کی اور انتظامات کا جائزہ لیا۔