صدرکووند نے ’گو البریشن ڈے ‘پر عوام کو مبارکباددی

   

نئی دہلی19دسمبر (سیاست ڈاٹ کام ) صدر رام ناتھ کووند نے جمعرات کو ’گوا لبریشن ڈے ’ کے موقع پر شہداء کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے ، گوا کے عوام کو مبارکباد دی۔ کووند نے ٹوئٹ کر کے کہا‘‘گوا لبریشن ڈے کے موقع پر، ہم گوا کو نوآبادیاتی قوتوں سے نجات دلانے والے تمام شہیدوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔ ہم ہندوستانی مسلح افواج کی کوششوں کو سلام کرتے ہیں۔میری جانب سے اس خوبصورت ریاست کے روشن اور خوش آئند مستقبل کیلئے لوگوں کو نیک خواہشات‘‘۔