صدر پاکستان عارف علوی کو الوداعی گارڈ آف آنر

   

اسلام آباد: پاکستان کے صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کل اپنے عہدہ سے سبکدوش ہو جائیں گے انہیں آج ایوان صدر میں الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ میڈیا کے مطابق الوداعی گارڈ آف آنر پیش کرنے کی پُر وقار تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی جس میں مسلح افواج کے دستے نے صدر مملکت کو الوداعی گارڈ آف آنر پیش کیا۔اس موقع پر صدر علوی نے الوداعی گارڈ آف آنر کا معائنہ کیا اور ایوان صدر کے اسٹاف سے الوداعی ملاقات کی۔ ڈاکٹر عارف علوی نے ستمبر 2018 کو صدر پاکستان کی حیثیت سے حلف اٹھایا تھا اور ان کے عہدے کی پانچ سالہ آئینی مدت گزشتہ سال ستمبر میں مکمل ہوچکی تھی تاہم الیکٹورل کالج مکمل نہ ہونے کی وجہ سے6 ماہ دوہزار اٹھارہ کوصدرکی حیثیت سے حلف اٹھایاتھا۔
۔ الیکٹرول کالج مکمل نہ ہونے کی وجہ سے وہ 6 ماہ سے زائد عہدہ صدارت پر براجمان رہے ۔واضح رہے کہ نئے صدر مملکت کا انتخاب کل ہوگا جس کیلئے حکومتی اتحاد کی جانب سے سابق صدر آصف علی زرداری جب کہ سنی اتحاد کونسل کی جانب سے محمود خان اچکزئی امیدوار ہیں۔