صدر کووند کی آج لکھنؤ آمد،سخت سیکوریٹی انتظامات

,

   

لکھنؤ : صدر جمہوریہ رامناتھ کی اترپردیش چار روزہ دورہ کے پیش نظر سیکورٹی کے پختہ انتظامات کئے گئے ہیں اور وہ جمعرات کو سخت سیکورٹی کے درمیان ریاستی راجدھانی لکھنؤ پہنچیں گے ۔آفیشیل ذرائع نے چہارشنبہ کو بتایا کہ ریاست کے گورنر آنندی بین پٹیل اور چیف منسٹر ادتیہ ناتھ صدر جمہوریہ کے سبھی پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ کووند اپنے خاندان کے ساتھ راج بھون میں قیام کریں گے۔ وہ اپنے چار روزہ دورہ کے دوران ایودھیا میں رام مندر کے دورہ کریں گے ایسا کرنے والے وہ ملک کے پہلے صدر جمہوریہ ہونگے۔کووند جمعرات کو لکھنؤ میں بابا صاحب بھیم راؤ امبیڈکر یونیورسٹی کے نویں کانوکیشن تقریب میں شرکت کریں گے اور اپنے دورے کا آغاز کریں گے ۔27اگست کو وہ سروجنی نگر واقع کیپٹن منوج کمار پانڈے یوپی آرمی اسکول کے گولڈن جبلی میں شرکت کریں گے ۔سال196 میں قائم آرمی اسکول کے فاونڈر سابق وزیر اعلی سنپورنانند کی آدم قد مورتی کی نقاب کشائی کریں گے اور ایک ہزار اہلیت واے سنپورنا نند آڈیٹوریم کا افتتاح کریں گے ۔صدر جمہوریہ آرمی اسکول گرلز ہاسٹل کے علاوہ انتظامی عمارت،کیڈیٹ میش کا بھی افتتاح کریں گے ۔ کوند 28اگست کو گورکھپور جائیں گے جہاں وہ ریاست کے پہلے آیوش یونیورسٹی کی سنگ بنیاد رکھیں گے ۔ وہ گورکھناتھ یونیورسٹی کا بھی افتتاح کریں گے جس کے بعد وہ لکھنؤ لوٹیں گے ۔ اگلے دن یعنی 29اگست کو صدر جمہوریہ اسپیشل پریسیڈیشیل ٹرین سے ایودھیا جائیں گے اور رام جنم بھومی میں پوجا ارچنا کریں گے ۔ وہ اسی دن واپس لکھنو آجائیں گے اور اگلی صبح دہلی کیلئے روانہ ہوجائیں گے ۔