صفائی ، اللہ کا حکم اور نبی کریم ؐ کی مستقل سنت ہے

   

قربانی میں احتیاطی تدابیر ملحوظ رکھیں ، حافظ محمد صابر پاشاہ کا بیان
حیدرآباد :۔ حافظ محمد صابر پاشاہ قادری نے بتلایا کہ قربانی کے سلسلے میں موجودہ وبائی صورت حال کے پیش نظر تمام احتیاطی تدبیریں ملحوظ رکھیں ۔ راستوں اور گزر گاہوں پر قربانی نہ کریں اور صفائی ستھرائی کا خاص خیال رکھیں ۔ امن و قانون کی صورتحال کو بحال رکھنے میں اپنا تعاون پیش کریں ۔ عید الاضحی کی نماز سماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے ادا کی جائے ۔ جن علاقوں میں کورونا کی وجہ سے حکام نے پابندی عائد کر رکھی ہے ۔ وہاں مسلمان اپنے گھروں میں نماز عید ادا کریں ۔اسلام صفائی پسند مذہب ہے ۔ جو انسان کو پیدائش سے موت تک صاف ستھرا رہنے کی تعلیم دیتا ہے اور اس میں انسانی جسم کی صفائی سے لے کر سوسائٹی ، گلی ، محلہ اور پوری قوم تک کے لیے صفائی کے احکامات موجود ہیں ۔ حتی کہ انسان کی جملہ عبادات کے لیے وضو کا مشروط ہونا صفائی کی اہمیت کو ہی اجاگر کرتا ہے ۔ صفائی اللہ کا حکم اور حضور ﷺ کی مستقل سنت ہے ۔ صفائی روحانیت کی غذا ہے ۔ آج کل پوری دنیا کورونا وائرس کی لپیٹ میں ہے ۔ ڈاکٹرز اور تمام طب کے تحقیقی ادارے اس موذی مرض سے بچنے کے لیے صفائی کے اہتمام کی تلقین کرنے کے ساتھ ساتھ طہارت کے طریقہ کار کی وڈیوز بھی عام کررہے ہیں ۔