صفا بیت المال شاخ کریم نگر کیلئے تعاون کی اپیل

   

کریم نگر /27 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )مولانا محمد کاظم الحسنی صدر صفا بیت المال شاخ کریم نگر کے بموجب شہر کریم نگر میں علماء وحفاظ کرام کی راست نگرانی میں چلنے والا رفاہی و فلاحی ادارہ صفا بیت المال شاخ کریم نگر جو بلا لحاظ مذہب وملت انسانیت کی بنیاد پر خدمات انجام دیتا ہے ۔ شہر کے مختلف محلہ جات کی بیوہ خواتین،معذورین اور غرباء میں ہر ماہ پابندی سے وظائف کی تقسیم، دواخانوں کا دورہ اور غریب بیماروں کی مالی امداد اور بیماروں میں پھلوں کی تقسیم، پسماندہ دیہاتوں کا دورہ اور غرباء کی امداد ، فری میڈیکل کیمپ ، موسم سرما میں سردی سے پریشان حال افراد میں بلانکٹ اور سویٹر کی تقسیم ، موسم گرما میں شہر کے مصروف علاقوں میں منرل واٹر ٹھنڈے صاف پانی کا نظم ، عصری تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ کیلئے گرمائی تعطیلات میں مفت دینی گرمائی کلاسیس کا نظم، غریب لڑکیوں کی شادی میں مالی واشیائی امداد، مستحق طلبہ کی تعلیمی امداد، خود روز گار اسکیم کے تحت خواتین کیلئے مفت ٹیلرنگ سنٹرس، رمضان المبارک کے موقع پر غریب روزہ داروں کی سہولت کیلئے راشن کی تقسیم( اس سال پانچ لاکھ روپئے مالیتی راشن تقسیم کیاگیا )، عید الاضحیٰ کے موقع پر پسماندہ دیہاتوں میں گوشت کی تقسیم، لا وارث میتوں کی تجہیز و تکفین ، وغیرہ ان رفاہی و فلاحی خدمات کے انجام دینے کیلئے اہل خیر حضرات سے مخلصانہ تعاون کی اپیل ہے۔