صلاح الدین ایوبی کے طبیبِ خاص کا ’آٹھ صدی پرانا نسخہ‘

   

قاہرہ : مصری محقق حسام الحریری نے ایک ایسا طبّی نسخہ شائع کیا ہے جسے قاھرہ میں سنہ 1200ء میں لکھا گیا تھا۔’العربیہ نیٹ‘ کے مطابق یہ نسخہ مشہور یہودی طبیب اور فلسفی موسیٰ بن میمون کے ہاتھ کا لکھا ہوا ہے۔موسیٰ بن میمون کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ مسلمان حکمران صلاح الدین ایوبی کے طبیبِ خاص تھے۔اس نسخہ کا مخطوطہ دیکھ کر پتہ چلتا ہے کہ یہ یہودی عربی میں لکھا گیا ہے۔ ان میں لکھا ہے ‘گلوکوز اور لیموں کا رس، سبز پودینہ اور دوسری اشیاء اس نسخہ میں طبیب موسیٰ بن میمون کی جانب سے کچی کھجور ، انگور، گاجر، املتاس، سبز بادام اور سِرکے سے پرہیز کی ہدایت بھی درج ہے۔طبیب نے مزید لکھا کہ مریض بیماری کے دوران انجیر، کاجو، پستہ اور کشمش کا استعمال کرے۔موسیٰ بن میمون مغرب میں میمونائڈس کے نام سے جانے جاتے ہیں۔