صومالیہ میں انتخابات ملتوی

   

موغادیشو۔ صومالیہ میں پارلیمان کے ایوان زیریں کے انتخابات کی ڈیڈلائن میں اگلے ماہ تک کے لیے توسیع کر دی گئی ہے۔ انتخابات میں بار بار تاخیر کی وجہ سے صومالیہ میں سیاسی بحران بدتر ہونے کے خطرات پیدا ہو گئے ہیں۔ صومالیہ میں ایوان زیریں کے انتخابات کی ووٹنگ جمعہ کے روز تک مکمل ہونا تھی، تاہم یہ ڈیڈلائن اب پندرہ مارچ تک بڑھا دی گئی ہے۔ دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ نے انتخابات میں توسیع پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صومالیہ میں سیاسی عدم استحکام بڑھ سکتا ہے۔ اسی تناظر میں امریکہ کی جانب سے صومالی حکام اور دیگر پر انتخابی عمل میں رخنہ ڈالنے کے تناظر میں ویزہ پابندیوں میں توسیع کر دی گئی ہے۔