ضروری اشیاء کی قیمتوں پر کنٹرول کیلئے سیول سپلائز کے اقدامات

   

حیدرآباد۔ 25 مارچ (سیاست نیوز) ریاست میں کورونا وائرس کے خطرے سے نمٹنے کے لیے لاک ڈائون کے بعد اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں اضافہ کی شکایت ملی ہے۔ ریاست بھر میں ترکاری اور اناج کی زائد قیمت وصول کی جارہی ہے۔ حکومت نے زائد قیمت کی وصولی پر روک لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ تاجرین ترکاری اور اناج کی قلت کا بہانہ بنارہے ہیں اور ذخیرہ اندوزی کے ذریعہ زائد آمدنی حاصل کرنا چاہے ہیں۔ محکمہ سیول سپلائز کے عہدیداروں نے صورتحال پر نظر رکھی ہے اور تاجرین کو سخت کارروائی کا انتباہ دیا گیا ہے۔خصوصی سل قائم کیا گیا جہاںعوام شکایت درج کرسکتے ہیں۔ ٹول فری نمبر 1967 کے علاوہ واٹس ایپ نمبر 7330774444 ،حیدرآباد کے شہری ٹول فری نمبر 180042500333 یا 040-23447770 پر چیف راشننگ آفیسر کو شکایت کرسکتے ہیں۔