ضلع انتخابی کمیٹی چیرمین محمد صابر علی کی ریاستی کانگریس کمیٹی عاملہ کے اجلاس میں شرکت

   

نظام آ باد۔30/ مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی کا نگریس کمیٹی کی عا ملہ کا ایک اجلاس گاندھی بھون حیدرآباد میں منعقد ہوا ۔ اس اجلاس کی صدارت مدھوگوڈ یاشکی نے کی۔ دیپا داس منشی انچارج تلنگانہ کانگریس اور ریاستی وزیر ٹرانسپورٹ پونم پر بھاکر کے علاوہ روہت چودھری ، محمد صا برعلی چیر مین ضلع انتخابی کمیٹی اور د یگر معزز سیا سی قائدین نے شرکت کی اور مئی میں منعقد ہونے والے پار لیمانی انتخابات میں کا نگریس پارٹی کی کا میابی کے لئے حکمت عملی تیار کرنے پر غور و خوص کیا گیا۔