طالبان اور آر ایس ایس کے درمیان مشابہت کاخاکہ کھینچا ڈگ وجئے سنگھ نے

,

   

مرد روٹی کمانے والا اور عورت گھریلو خواتین ہیں کے متعلق بھاگوت کے تبصرے پر سنگھ جواب دے رہے تھے۔
نئی دہلی۔ کانگریس لیڈر او رمدھیہ پردیش کے سابق چیف منسٹر ڈگ وجئے سنگھ نے جمعہ کے روز راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) اورطالبان کے درمیان مشابہت کا خاکہ اس وقت کھینچا جب آر ایس ایس سربراہ موہن بھگوات نے کام کرنے والی عورتوں کے متعلق ایک بیان دیاہے۔

مرد روٹی کمانے والا اور عورت گھریلو خواتین ہیں کے متعلق بھاگوت کے تبصرے پر سنگھ جواب دے رہے تھے۔

ڈگ وجئے سنگھ نے ایک ٹوئٹ میں کہاکہ ”کیاطالبان اور اارایس ایس کام کرنیو الی خواتین کے متعلق ایک نظریہ کے حامل ہیں؟ایسا ہی لگ رہا ہے‘ اس وقت تک جب موہن بھگوات جی اور طالبان اپنے نظریات کو تبدیل نہیں کرلیتے ہیں“۔

اس ہفتہ ایسا دوسری مرتبہ ہوا کہ مذکورہ دہشت گرد تنظیم کا موزانہ آر ایس ایس سے کیاگیاہے۔ اتفاق کی بات ہے کہ سنگھ گیت کار جاوید اختر کی مدافعات اور حمایت کی اور منگل کے روز رپورٹرس کواس وقت بتایاجب ہر کسی کی اظہار خیال کی آزادی کے متعلق استفسار کیاگیاتھا۔

انہوں نے کہاکہ ”کس پس منظر میں انہوں نے یہ بات کہی ہے مجھے نہیں معلوم۔ مگر ہمارے ائین میں خود کو ظاہر کرنے کا اختیار ہمیں دیاگیاہے“۔

ڈگ وجئے سنگھ جو آر ایس ایس پر تنقید یں کرنے والے کے طور پرمقبول ہیں‘ نے راشٹریہ سیویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کو تنقید کا نشانہ بنایا اور الزام لگایاتھا کہ مذکورہ تنظیم جھوٹ پھیلانے کا گمراہ کن باتوں کے ذریعہ ہندو اور مسلمانوں کے درمیان میں نفرت پھیلانے کاکام کررہی ہے۔

انہوں نے کہاکہ جب مذکورہ ڈی این اے ہندو اورمسلمانوں کا احیک ہے تو پھر ”کیوں ’لوجہاد‘ کے جیسے مسائل کومذکورہ معاملات میں اٹھائے جارہے ہیں؟“۔ مذکورہ ڈی این اے کا بیان بھی موہن بھگوات نے دیاہے۔

رپورٹس کے مطابق مذکورہ بالی ووڈ اداکار جاوید اختر نے بھی طالبان اور آرایس ایس کو ایک ہی قراردیاہے اورکہاکہ طالبان اسلامی مملکت چاہتا ہے یہاں پر وہ جو ہندوستان میں ہندو راشٹرچاہتے ہیں ایک ہی ذہنیت کے حامل ہیں
YouTube video

جاوید اختر نے دنیا بھر کے دائیں بازو کو شدت پسند اور قدامت پسند قراردیاتھا۔

ایک ٹیلی ویثرن انٹرویو کے دوران انہو ں نے یہ بات کہی تھی۔ نصیر الدین شاہ نے ہندوستان میں طالبان کی جیت کا جشن منا نے والوں کو اپنی شدید تنقید کا نشانہ بنایاتھا۔