طلاق ثلاثہ پر دلچسپی، ماب لنچنگ پر خاموشی افسوسناک،مرکزی حکومت پر رکن پارلیمنٹ کنور دانش

,

   

نئی دہلی: بہوجن سماج پارٹی کے رکن پارلیمنٹ کنور دانش علی نے مرکزی حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی سرکاری اقلیتوں کے تعلق سے کتنی فکر مندہیں؟مودی حکومت طلاق ثلاثہ بل کے تعلق پر جلد بازی دکھاتے ہوئے اس پر آرڈیننس لاتی ہے اور پھر قانون بھی بنادیا جاتا ہے لیکن جب ہجومی تشدد کی بات آتی ہے تو حکومت کو سانپ سونگ جاتا ہے۔

اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو اس میں دلچسپی نہیں ہے کیونکہ سرکار کی پارٹی سے جڑی تنظیمیں ہجومی تشدد کے جرائم میں ملوث ہیں۔یہی وجہ ہے کہ گذشتہ دنوں سے یہ دیکھا گیا ہے کہ بی جے پی لیڈروں نے ہجومی تشدد کے ملزمین کو پھول مالا پہنا کر ان کا استقبال کیا۔ یہ انتہائی افسوس ناک ہے۔انہوں نے کہ حکومت کو اس جمہوری ملک میں اس طرح کا رویہ نہیں رکھنا چاہئے۔ انہوں نے حکومت سے درخواست کی کہ وہ ہجومی تشدد پر سخت قانون بنائیں۔