محبوب نگر میں عوامی حکمرانی ترقیاتی منصوبہ پروگرام ، سڑک حادثات کی روک تھام کیلئے بیداری ، ہیلتھ کیمپ و آئی کیمپ کا افتتاح
محبوب نگر ۔ 19 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) محبوب نگر میں ’’عوامی حکمرانی ترقیاتی منصوبہ‘‘ کے 99 روزہ پروگرام کے تحت ہفتہ کے روز بڑے پیمانے پر ’’آرائیو الائیو‘‘ کا اہتمام کیا گیا جس میں ریاستی وزراء پونم پربھاکر (ٹرانسپورٹ و بی سی ویلفیر)، سری ہری (حیوانات، ڈیری ڈیولپمنٹ) نے شرکت کی۔ دونوں وزراء نے پنچاوتی ودیالیہ میں انسانی زنجیر پروگرام میں حصہ لیا اور چلڈرن ٹریفک اویرنیس پارک کا افتتاح کیا۔ اس پارک میں طلباء کو ٹریفک قوانین سگنلس، زیبرا کراسنگ، اسکول اور ہاسپٹل زونس، یوٹرن وغیرہ کے بارے میں تفصیلی طور پر واقف کروایا گیا۔ روڈ سیفٹی آگاہی کے تحت ہیلتھ کیمپ اور آئی کیمپ کے افتتاح بھی انجام دیئے گئے۔ سی پی آر کے بارے میں بھی تفصیلی جانکاری دی گئی۔ وزراء نے طلباء کے ساتھ انسانی زنجیر میں شامل ہوکر ٹریفک اصولوں کی پابندی، حادثات سے بچاؤ کا طریقہ اپنانے کا عہد کیا۔ قبل ازیں ایم وی ایس ڈگری کالج کرستان پلی سے پنچاوتی ودیالیہ تک ہیلمیٹ کے استعمال کے فوائد سے واقفیت اور شعور بیداری کرنے کیلئے ریالی منظم کی گئی جس میں وزراء بھی شریک رہے۔ طلباء نے کلچرل پروگرام کے ذریعہ سڑک حادثات کے نقصانات اورمتاثرہ خاندانوں کو پیش آنے والی مستقل تکالیف ،گھر کے ذمہ دار کی عدم موجودگی میں ہونے والے مسائل اور بچوں کی پریشانیوں کو پیش کیا۔ وزیر پونم پربھاکر نے طلباء کی روڈ سیفٹی کا حلف بھی دلایا کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کے ساتھ ساتھ حادثات کی روک تھام میں اپنا حصہ ادا کریں گے۔ پروگرام میں کے دامودھر ریڈی ایم ایل سی، ومشی کرشنا ایم ایل اے، میئر جی ممتا، ڈپٹی میئر ایم سریندر ریڈی، ٹرانسپورٹ کمشنر ایلامبرتی، آر ٹی سی ڈی ناگی ریڈی، موڈا چیرمین لکشمن یادو، ٹی ایم ایف سی چیرمین عبیداللہ کوتوال، ضلع کلکٹر خوشبو گپتا، ایس پی جانکی دھراوت، لائبرریز چیرمین نرسمہا ریڈی، بیکری انیتا، سیتا دیاکر ریڈی، نامور قانون دان این پی وینکٹیش، جوائنٹ ٹرانسپورٹ کمشنر چندر شیکھر گوڑ، ڈپٹی کمشنر این وانی، رگھو کے علاوہ عہدیداران و قائدین بڑی تعداد میں موجود تھے۔