طلعت محمود :برصغیر کے لیجنڈ گلوکار و اداکار

   

ممبئی : اے میرے دل کہیں اور چل’ جیسے متعدد گیتوں کو اپنی آواز سے لازوال بنا دینے والے برصغیر کے لیجنڈ گلوکار و اداکار طلعت محمود کو بچپن سے ہی گلوکاری کا شوق تھا اور محض پندرہ سال کی عمر میں ہی انھوں نے لکھنؤ ریڈیو سے اپنے فنی کریئر کا آغاز کردیا تھا۔طلعت محمود کی پیدائش 24 فروری 1924میں لکھنؤکے منظور محمود کے ہاں ہوئی۔ ان کے والد بھی گلوکار تھے ۔ یہ اپنے والدین کی چھٹی اولاد تھے ۔طلعت نے چھوٹی سی عمر میں اپنی موسیقی کی صلاحیتیں دکھانا شروع کر دیں تھیں ۔انہوں نے موسیقی کی تعلیم ماریشس کالج سے حاصل کی تھی۔