ظہیرآباد تک بلٹ ٹرین بحال کیا جائے : شیوا کمار

   

ظہیرآباد۔21جولائی(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)سابق صدر ڈی سی ایم ایس چیرمین ملکاپور شیواکمار نے سیاست نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ سنٹرل ریلوے سے ظہیر آباد علاقہ کو فوری بلٹ ٹرین کی بحالی عوامی سہولیات فراہم کرنے کا پرزور مطالبہ کررہے ہیں انہوں نے کہا کہ ظہیرآباد صنعتی شعبہ کا مرکز میں تبدیل ہونے جارہا ہے جس کے بعد ظہیرآباد میں صنعتی زرعی سرگرمیاں میں کافی تیزی پیدا ہوگئی ۔اس خصوص میں کل جماعتی قائدین رکن اسمبلی کے مانک راو سابق ایم پی بی بی پاٹل کانگریس قائدین کے ہمراہ ظہیرآباد میں بلٹ ٹرین کی بحالی پر ایک یاداشت مرکزی وزیر ریلوے اشونی ویشنو کو پیش کی جائے گی اور مرکزی وزیر ریلوئے کو بتایا جائے گا کہ ممبئی۔حیدرآباد بلٹ ٹرین پروجیکٹ کو وقار آباد سے ظہیر آباد کی طرف موڑ دیا جائے تاکہ NIMZ تک نقل و حمل قومی سرمایہ کاری اور مینوفیکچرنگ زون (NIMZ) قائم کیا ہے۔اس کی نقل و حمل کی بہت زیادہ ضروریات ہیں۔ بلٹ ٹرین اسٹیشن کے قیام سے صنعتوں اور مسافروں کو بہت فائد ہوگا۔ ظہیر آباد نئی لائن تقریباً 75 کلومیٹر کے فاصلہ پر وقار آباد سے تندور تک ایک نئی ریلوے لائن بچھانے کی تجویز ہے، جس کی تخمینہ لاگت۔ 1,350 کروڑوں ہے ظہیرآباد کو براہ راست جوڑ دے گا۔