ظہیرآباد میں بی آر ایس کی عید ملاپ تقریب

   

ظہیرآباد -20؍اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) سابق وزیر ٹی ہریش راؤ، مقامی رکن اسمبلی کونینٹی مانک راؤ اور رکن اسمبلی سنگاریڈی چنتا پربھاکر ، پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد کے بی آر ایس امیدوار گالی انیل کمار ، سابق ایس سی کارپوریشن چیرمین وائی نروتم ، جوائنٹ میدک ڈسٹرکٹ ڈی سی ایم ایس چیرمین ملکاپور شیو کمار ، پارلیمنٹ الیکشن انچارج دیوی پرشاد ، منڈل پارٹی صدور، سابق میونسپل چیرمین ، سابق ارکان بلدیہ ، منڈل پارٹی کے سابق صدور اور دیگر نے ریاستی بی آر ایس قائد خضر یافعی کی قیادت میں منعقدہ عید ملاپ پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ٹی ہریش راؤ نے کہا کہ عید ملاپ ریاست تلنگانہ میں اتحاد اور مذہبی ہم آہنگی کی علامت ہے ، یہاں پر لوگ اپنی مذہبی تقاریب مل جل کر مناتے ہیں ۔ اورایک دوسرے کی خوشیوں میں شریک ہوتے ہیں ۔ انہوں نے یاد دلایا کہ آئندہ ماہ کی 13 تاریخ کو ریاست تلنگانہ میں پارلیمانی انتخابات منعقد ہونے جارہے ہیں ، پارلیمانی حلقہ ظہیرآباد سے بی آر ایس امیدوار گالی انیل کمار انتخابی میدان میں ہیں ، ان کی صد فیصد کامیابی کے لئے پارٹی کیڈر کومتحرک و مستعد ہوجانا چاہیئے۔