عادل آباد :ادخال نامزدگی کے انتظامات کا جائزہ

   

عادل آباد /17 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) لوک سبھا انتخابات کے پیش نظر 18 اپریل سے شروع ہونے والے پرچہ نامزدگیوں کے بناء ضلع کلکٹریٹ دفتر سے ۲۰۰ میٹر کے فاصلہ تک حصار بندی کا کام کیا گیا جس کا تفصیلی جائزہ عادل آباد ضلع کلکٹر مسٹر راجرشی شاہ ضلع ایس پی مسٹر غوث عالم نے حاصل کیا جبکہ اس موقع پر ITDA پی او شریمتی خوشبو گپتا ، ایڈیشنل ضلع کلکٹر شریمتی شاملا ڈسٹرکٹ پبلک ریلیشن آفیسر شریمتی ترملا بھی موجود تھے ۔ لوک سبھا انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں کی جانب سے پرچہ نامزدگی کا سلسلہ 18 اپریل سے شروع ہوگا جو 25 جاپریل تک برقرار رہے گا ۔ اس دوران تمام افراد کو داخلہ کی جازت نہیں ہوگی جس کیلئے حصار بندی کی گئی ہے ۔