عادل آباد میں صحافیوں کی جانب سے کانگریس انچارج کندی سرینواس ریڈی کو تہنیت

   

عادل آباد /28 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) صحافیوں کے دیرینہ مسائل کو کانگریس کی جانب سے حل کرانے کا تیقن عادل آباد اسمبلی انچارج و مقامی کانگریس قائد کندی سرینواس ریڈی نے مستقر عادل آباد کے عرفہ گارڈن میں تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن شاخ عادل آباد کی جانب سے منعقدہ دعوت افطار تقریب کے موقع پر اپنے خطاب کے دوران دیا ۔ جبکہ فیڈریشن صدر مسٹر شاہد احمد توکل ، معتمد حافظ احمد یافعی ، سرپرست حمید اللہ انور ، سرپرست اعلی محبوب خان کی جانب سے کانگریس پارٹی قائد مسٹر کندی سرینواس ریڈی کی اور سابق کانگریس ضلع صدر مسٹر ساجد خان ، بی آر ایس قائد مسٹر یونس اکبانی ، سید ساجد الدین ، مجلس بلدیہ کونسلر مسٹر راشید الحق ، ایم اے شکیل ، عبدالقیوم ، عتیق الرحمن ، نائب صدر بلدیہ ظہیر رمضانی ، صدر مجلس شیخ نظیر احمد ، سلیم پاشاہ ، کمشنر مجلس بلدیہ مسٹر محمد قمر احمد ، سیوا فاؤنڈیشن چیرمین مسٹر سید سراج ا لدین ، امن فاؤنڈیشن عرفات احمد ، صدر ضلع قاضی سید ندیم الدین ، امید فاؤنڈیشن صدر ایم اے عزیز ، مسلم ویلفیر آرگنائزیشن ، ایم اے خلیل کی شال پوشی کہاں ایک طرف کی گئی ہیں دوسری طرف مسٹر کندی سرینواس ریڈی کانگریس قائد ، مسٹر راشید الحق ، ایم اے شکیل نے تلنگانہ اردو ورکنگ جرنلسٹ فیڈریشن عادل آباد کے قائدین مسٹر شاہد احمد توکل ، حضر احمد یافعی ، حمید اللہ انور ، محبوب خان کی شال پوشی انجام دی ۔ اس تقریب میں سیاسی سماجی قائدین کے علاوہ فیڈریشن کے محمد آصف الدین ، عمیز شریف ، عصمت علی ، عبدالکریم ، صابر پٹیل ، رقیب یافعی ، محمد اشفاق اور دیگر موجود تھے ۔ جنہوں نے مہمانوں کا استقبال کیا ۔