عادل آباد میں پولیس کا فلیگ مارچ

   

عادل آباد /17 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مستقر عادل آباد میں سری رام نومی تہوار کے پیش نظر بڑے پیمانے پر نکالے جانے والے جلوس کو پرامن گذرنے کی خاطر پولیس کا معقول بندوبست کیا گیا ۔ ضلع ایس پی مسٹر غوث عالم کی نگرانی میں پولیس پیکٹنگ کا بھی اہتمام کیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرس سے CRPF کے نوجوانوں کی ایک ریالی کلکٹریٹ چوک ، این ٹی آر چوک ونایک چوک ، قدیم بس اسٹیشن ، اشوک رولا ، دیوی چند چوک ، گاندھی چوک ، امبیڈکر چوک، نیتاجی چوک سے نکالی گئی اس ریالی میں عادل آباد ڈی ایس پی مسٹر ایل جیون ریڈی کے علاوہ سرکل انسپکٹر ، انسپکٹرز ،سب انسپکٹرز بھی موجود تھے ۔
گھر میں ڈانٹنے پر نوجوان کی خودکشی
یلاریڈی /17 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مامی کے ڈانٹنے پر نوجوان کے خودکشی کرنے کا واقعہ منڈل تاڑوائی کے دیمی کلاں میں پیش آیا ۔ اے ایس آئی سنجیوکی تفصیلات کے مطابق کنکل علاقہ سے تعلق رکھنے والا 23 سالہ سریکانت ماں باپ کے نہ رہنے سے اپنے مامی کے ہاں رہنے لگا تھا اور زراعت کا کام کرکے اپنا گذر بسر کر رہا تھا ۔ ہر روز شراب نوشی کرکے رات دیر گئے گھر آنے پر مامی نے اسے ڈانٹنا شروع کیا اور یہ صبح گھر سے جاکر رات دیر گئے تک بھی واپس نہ آیا ۔ صبح اطراف میں تلاش کرنے پر موضع شیوار کے درخت سے پھانسی پر لٹکا ہوا پایا گیا ۔ متوفی کے رشتہ دار رمیش کی شکایت پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے مزید تحقیقات کر رہی ہے ۔