عادل آباد کے مستحقین میں رمضان کٹس کی تقسیم

   

عادل آباد۔ 2 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) عادل آباد کی دارالانصار ویلفیر سوسائٹی واحد سوسائٹی ہے جو تمام طبقات کی فلاح و بہبودگی کا کام انجام دیا کرتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار عادل آباد حج سوسائٹی صدر شاہد احمد توکل نے مستقر عادل آباد کے سنٹرل گارڈن میں منعقدہ راشن پیکیج رمضان پیکیج تقریب کے دوران کیا جبکہ اس موقع پر دارالانصار ویلفیر سوسائٹی کے تحت 100 پیکیج مستقر عادل آباد کے مختلف محلہ جات سے تعلق رکھنے والے ضرورت مندوں میں فراہم کئے گئے۔ فی پیکیج 1200 روپے کا جن میں ضروری اشیاء ماتحیاج و عید منانے کے لئے بھی ضروری شامل ہیں۔ صدر قاضی سید ندیم الدین و تنظیم صدر نے ویلفیر سوسائٹی کی 9 سالہ کارکردگی کی تفصیلات پیش کئے جن میں مفت خواتین میں ٹیلرنگ سنٹر کے ذریعہ ٹیلرنگ کی تربیت دی گئی۔ علاوہ ازیں موسم سرما میں بلانکٹ کی تقسیم، موسم گرما میں مختلف مقامات پر ٹھنڈا صاف اور شفاف پینے کے پانی کے مراکز کا قیام بھی ہے۔ مولانا عبد العلیم قاسمی کی سرپرستی میں منعقدہ اس تقریب میں حافظ عارف خاں، حافظ عطا اللہ خاں، حافظ خضر احمد یافعی، رقیب یافعی، عصمت علی، شیخ وغیرہ کے علاوہ دیگر موجود تھے۔