عاشق جوڑے کا انتہائی اقدام ‘ عاشق فوت ‘ محبوبہ زیر علاج

   

حیدرآباد۔/25 جون، ( سیاست نیوز) رچہ کنڈہ کے علاقہ چیتنہ پوری میں ایک عاشق جوڑے نے انتہائی اقدام کرلیا۔ تاہم عاشق فوت اور محبوبہ زیر علاج بتائی گئی ہے۔ چیتنیہ پوری پولیس کے مطابق 27 سالہ سندیپ ریڈی علاج کے دوران فوت ہوگیا جس نے اس کی محبوبہ تروینی کے ہمراہ نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا تھا۔ تروینی ہاسپٹل میں زیر علاج بتائی گئی ہے۔ پولیس کے مطابق سندیپ ریڈی ملازمت کی تلاش میں تھا جس کا تعلق نلگنڈہ سے بتایا گیا ہے۔ سندیپ اور تروینی ایک دوسرے کو پسند کرتے اور شادی کرنا چاہتے تھے۔ تاہم انہیں پتہ تھا کہ ان کے افراد خاندان ان کی شادی کیلئے راضی نہیںہوں گے۔ اس بات سے دلبرداشتہ ہوکر دونوں نے نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ پولیس چیتنیہ پوری مصروف تحقیقات ہے۔