عاشق کی دھوکہ دہی، دلبرداشتہ لڑکی کی خودکشی

   


حیدرآباد : شادی شدہ شخص سے عاشقی ایک لڑکی کی موت کا سبب بن گئی۔ عاشق کی دھوکہ دہی سے دلبرداشتہ لڑکی نے کل انتہائی اقدام کرلیا۔ ونستھلی پورم پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا۔ پولیس کے مطابق 29 سالہ مانسا جو گرم گوڑہ علاقہ کے ساکن میندر گوڑ کی بیٹی بی۔ٹیک کی طالبہ بتائی گئی ہے۔ اس لڑکی نے ایک نریندر نامی لڑکے سے محبت کی تھی حالیہ دنوں اس لڑکی کو نریندر کے شادی شدہ ہونے کا علم ہوا اور وہ اس بات سے دلبرداشتہ ہوگئی۔ لڑکی نریندر سے سچی محبت کرتی تھی اور اس نے شادی شدہ ہونے کا ذکر اس سے نہیں کیا تھا۔ ایک سال قبل لڑکی سرورنگر علاقہ میں کمپیوٹر ٹریننگ کے لیے جایا کرتی تھی۔ اس دوران نریندر سے اس کی ملاقات ہوئی۔ پولیس ونستھلی پورم نے مقدمہ درج کرلیا ہے ۔