عاشق کے روبرو معشوقہ کا اقدام خودکشی

   

حیدرآباد /17 اپریل ( سیاست نیوز ) محبت کے نام پر جنسی استحصال اور دھوکہ دہی سے دلبرداشتہ لڑکی نے عاشق کے سامنے انتہائی اقدام کرلیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ 35 سالہ خاتون جیوتی نے کوکٹ پلی علاقہ کے ایک پارک میں نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا ۔ کوکٹ پلی ہاوزنگ بورڈ پولیس کے مطابق جیوتی فورتھ فیس کے پی ایچ پی علاقہ کے ساکن لکشمن کی بیٹی تھی ۔ یہ لڑکی ایک راکیش ریڈی نامی شخص سے محبت کرتی تھی ۔ اس دوران راکیش ریڈی نے جیوتی سے دوری اختیار کرلی اور محبت سے انکار کردیا ۔ جنسی استحصال اور عاشق کی دھوکہ دہی سے دلبرداشتہ ہوکر جیوتی پارک میں عاشق کے روبرو انتہائی اقدام کرلیا ۔ کے پی ایچ بی پولیس نے سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے ۔