عالمی برادری اسرائیل پر مذاکرات کیلئے دباؤ ڈالے: جی سی سی

   

دوحہ: خلیج تعاون کونسل ( جی سی سی ) ممالک نے 1967سے پہلے کی سرحدوں کے تحت فلسطینی ریاست کے قیام کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ عالمی برادری اسرائیل پر مذاکرات کے لیے دباؤڈالے، اسرائیلی جارحیت نہ رکی تو پورے خطے میں جنگ پھیل سکتی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق جی سی سی کا اجلاس دوحہ میں منعقد ہوا، جس میں بحرین، کویت، عمان، قطر، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات شامل ہیں، ان ممالک کے وزیر خارجہ نے شرکت کرکے غزہ پر ہونے والی بمباری اور فلسطینیوں کے انخلاکی شدید مذمت کی ہے۔جی سی سی کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق جی سی سی ممالک جنگ کے خاتمے کی کوششوں پر متفق ہے، حماس اور اسرائیل کو دوبارہ مذاکرات کی میز پر لانے کی کوششوں کو تیز کیا جائے گا، فلسطین کے ساتھ کھڑے ہیں، غزہ کی دوبارہ آباد کاری کے لیے تیار ہیں۔