عالمی سطح پر55ملین کویڈ19ٹیکے شیئر کرنے کے منصوبہ کا امریکہ نے کیااعلان

,

   

تقریبا16ملین ٹیکہ کی خوراک ایشیائی ممالک بشمول ہندوستان‘ نیپال‘ بنگلہ دیش‘ پاکستان ’سری لنکا‘ افغانستان‘ مالدیوز‘ بھوٹان‘ فلپائینس‘ ویتنام‘ انڈونیشیا‘ تھائی لینڈ‘ ملیشیاء‘ لاؤز‘ پاپوا نیو گانیا‘ تائی وان‘ کامبوڈیا‘ اور بحرالکاہل کو فراہم کئے جائیں گے۔


واشنگٹن۔عالمی سطح پر وباء سے مقابلے میں تعاون کے لئے جان کے اختتام تک امریکہ نے وعدے کے مطابق80ملین میں سے 55ملین ٹیکوں کی تقسیم کااعلان کیاہے۔

پیر کے روز جاری ایک بیان میں وائٹ ہاوز نے کہاکہ ”آج بائیڈن ہیرس انتظامیہ نے امریکہ نے اپنے ٹیکہ کی 80ملین خوراک کی فراہمی کے وعدے میں سے 55ملین کی تقسیم کا اعلان کیاجسکی سربراہی جو جون کے آخر تک پورا کرنے کا صدر بائیڈن نے عہد لیاہے تاکہ عالمی سطح پر وباء کو ختم کرنے میں مدد کی جاسکے“۔

مذکورہ بیان میں کہاگیاکہ”ہمارا مقصد کویڈ ٹیکہ کی عالمی سطح پر پھیلاؤ کو بڑھاناہے‘ ہیلتھ کیر ورکرس کی ترجیحات میں اضافہ کرنا اور عوامی صحت کی موجود تفصیلات پر کمزور آبادیوں تک اس کی رسائی کو روبعمل لانا ہے‘ اس کے علاوہ بہتر عمل کو تسلیم کرنا اور پڑوسیوں ا وردیگر ممالک کی مددکرنا ہے“۔

ایک اندازے کے مطابق 14ملین ٹیکہ کی خوراک لاتن امریکہ اور کیربین کے جس میں برزایل‘ ارجنٹینا‘ کولمبیا‘ پیرو‘ ایکویڈار‘ پارا گوا‘ بولیویا‘ یورگوا‘ گوتیمالا‘ ای ائی سالوڈور‘ہندروس‘ ہائی تی‘ اور دیگر کیربین کمیونٹی ممالک‘ ڈومنیکا رپبلک‘پناماں او رکوسٹا ریکا شامل ہیں۔

تقریبا16ملین ٹیکہ کی خوراک ایشیائی ممالک بشمول ہندوستان‘ نیپال‘ بنگلہ دیش‘ پاکستان ’سری لنکا‘ افغانستان‘ مالدیوز‘ بھوٹان‘ فلپائینس‘ ویتنام‘ انڈونیشیا‘ تھائی لینڈ‘ ملیشیاء‘ لاؤز‘ پاپوا نیو گانیا‘ تائی وان‘ کامبوڈیا‘ اور بحرالکاہل کو فراہم کئے جائیں گے۔

ایک اندازے کے مطابق 10ملین خوارک افریقہ کو فراہم کی جائے گی۔اس ماہ کی ابتدا میں امریکہ نے 25ملین کویڈ19ٹیکہ کی خوارک کا عطیہ دینے کا اعلان کیاتھا جس میں وہ ممالک بھی شامل ہیں جہاں پر ٹیکہ کی اشد ضرورت ہے اور ان ممالک کو بھی شامل کیاگیاہے جہاں پر کویڈکے معاملات میں بدستور اضافہ ہوتاجارہا ہے او رہندوستان کو اسی فہرست میں شامل کرتے ہوئے ٹیکہ فراہم کرنے کا فیصلہ امریکہ نے کیاہے۔