لندن : صدر کرکٹ ویسٹ انڈیز رکی اسکریٹ جو 2 سالہ میعاد کے بعد دوبارہ منتخب ہونے کوشاں ہیں ، انہوں نے انکشاف کیا ہے کہ عالمی وباء کووڈ۔19 نے انہیں کھلاڑیوں اور اسٹاف کی تنخواہوں کی ادائیگی کیلئے قرض لینے پر مجبور کیا ۔ لیکن بورڈ کا یہ قرض اب ان کی میعاد میں ایک تہائی تک گھٹ چکا ہے ۔ رکی کو دوبارہ انتخاب کیلئے گویانا کرکٹ بورڈ کے سکریٹری آنند سناسی سے مقابلہ درپیش ہے ۔ سی ڈبلیو آئی کی اقتصادی صورتحال کے تعلق سے رکی نے کہا کہ ان کے جائزہ حاصل کرنے کے بعد سے معاشی صور تحال بہتر ہوئی ہیں ۔انہوں نے بتایا کہ انہیں درپیش سب سے بڑا مسئلہ یہ ہے کہ انہیں حاصل ہونے والی مستقبل کی تمام تر نقدی وقت آنے سے قبل ہی منجمد ہوگئی ۔ انہیں اس کے نتیجہ میں قرض لے کر معاشی امور انجام دینا پڑا۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کو ادارہ جاتی قرض کے مد میں 20 ملین امریکی ڈالر کا قرض لینا پڑا اور اب قرض دہندگان کو واپس ادائیگی کیلئے انہیں نئے قرض لینا پڑرہا ہے ۔