عالیجاہ کوٹلہ میں قتل کی واردات

   

حیدرآباد۔/26 اپریل، ( سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ عالیجاہ کوٹلہ میں آج رات دیر گئے قتل کی سنگین واردات پیش آئی جس کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی۔ ذرائع کے مطابق یہ واردات آج رات 11 بجے اس وقت پیش آئی جب خاطیوں نے ایک شخص کا چاقوؤں سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ مغلپورہ پولیس کی ٹیم نے وہاں پہنچ کر سراغ رسانی دستہ، کلوز ٹیم کو طلب کرلیا اور مقتول کی شناخت کنچن باغ پولیس اسٹیشن کے روڈی شیٹر عامر کی حیثیت سے کی گئی ہے۔ پولیس نے اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔