عام آدمی پارٹی کی مسلم ووٹ بینک کو ترجیح :بی جے پی

   

نئی دہلی10جنوری (سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی نے کانگریس کے سابق ممبر اسمبلی شعیب اقبال کے عام آدمی پارٹی (آپ) میں شامل ہونے پر وزیر اعلی اروند کیجریوال پر جمعہ کے روز سخت نکتہ چینی کی اور الزام لگایا کہ وہ ناز برداری اور مسلم ووٹ بینک کی خاطر آئین کی بجائے شریعت کو ترجیح دینے والوں کو پارٹی کا چہرہ بنا رہے ہیں۔بی جے پی کے ترجمان سبت پاترا نے یہاں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ مسٹر اقبال کے خلاف ڈکیتی، فساد کرانے ، مہلک ہتھیاروں کے ساتھ دھمکی دینے ، اقدام قتل وغیرہ کے سمیت متعدد سنگین معاملے درج ہیں۔ مسٹر اقبال وزیر اعلی کو جیل بھجوانے کی بات کہتے تھے لیکن ایسا کیا ہوا کہ مسٹر کیجریوال نے مسٹر اقبال کو اپنی پارٹی میں شامل کر لیا؟ڈاکٹر پاترا نے الزام لگایا کہ مسٹر کیجریوال ناز برداری اور مسلم ووٹ بینک کی خاطر ایسا کر رہے ہیں۔ گذشتہ دنوں جامع مسجد کے پاس شہریت ترمیم قانون (سي اے اے ) کے خلاف ہوئے مظاہروں میں مسٹر اقبال کے بیٹے آل اقبال نے انتہائی فرقہ وارانہ تقریر کی تھی جس میں انہوں نے وزیر اعظم نریندر مودی کو براہ راست چیلنج کرتے ہوئے شریعت کے لئے گردن بھی کٹوانے کی بات کہی تھی اور اللہ ہو اکبر کے نعرے لگائے تھے ۔انہوں نے مسٹر کیجریوال سے سوال کیا کہ کیا وہ ملک کو آئین کی بجائے شریعت سے چلانے کے حق میں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان کو ایک بار پھر مذہب کی بنیاد پر تقسیم کرنے کی سازش کون کر رہا ہے ، یہ بے نقاب ہو گیا ہے ۔ ملک میں چاہے آگ زنی ہو، یا ہندو مسلم فساد ہو، ان کے لئے سبھی جائز ہے ۔ لیکن اس سے مسلم ووٹ بینک بننا چاہئے ۔