عام بجٹ کو ملتوی نہیں کیا جانا چاہئے :کجریوال

,

   

نئی دہلی، 16 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ دہلی اسمبلی انتخابات کو دیکھتے ہوئے مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہونے کے پیش نظر مرکزی حکومت کہیں اس مرتبہ عام بجٹ کو ملتوی نہ کر دے ۔مسٹر کیجریوال نے جمعرات کو میڈیا سے بات چیت میں کہا‘‘ بجٹ کو ملتوی نہیں کیا جانا چاہئے ۔ ہم چاہتے ہیں مرکزی حکومت دہلی کی تعمیر و ترقی کے لئے معقول رقومات مہیا کرانے کا اعلان کرے ’’ ۔ واضح رہے کہ دہلی میں اسمبلی انتخابات آٹھ فروری سے ہونے ہیں اور پارلیمنٹ کا بجٹ اجلاس 31 جنوری سے شروع ہو رہا ہے اور یکم فروری کو عام بجٹ پیش کیا جانا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مثالی ضابطہ اخلاق نافذ ہے اور کسی حکومت کو نئی پالیسی لانے کی اجازت نہیں ہوتی ہے ، لیکن عام بجٹ یکم فروری کو پیش کیا جانا ہے ۔ آپ کنوینر نے کہا کہ ہمارا خیال ہے کہ دہلی کی تعمیر و ترقی سے سیاست کو الگ رکھا جانا چاہئے اور عام بجٹ پہلے سے طے شدہ تاریخ یکم فروری کو ہی پیش کیا جانا چاہئے ۔یہ دہلی کے لوگوں کے مفاد میں ہونا چاہئے ۔ مرکزی حکومت کو دہلی کے لوگوں کے مفاد میں زیادہ سے زیادہ اسکیموں کو لانا چاہئے ۔