حیدرآباد13 مئی (راست) ایس آرکرکٹ گراؤنڈ1پرکھیلے گئے مقابلے میں سری چکرا نے حیدرآباد یونین کو 8 وکٹوں سے شکست دی۔ 175 رنز کے ہدف کے تعاقب میں سری چکرا نے 17.5 اوورز میں صرف 2 وکٹوں کے نقصان پر 176 رنز بنا کر میچ یکطرفہ انداز میں جیت لیا۔ اس کامیابی کے اصل ہیرو بائیں ہاتھ کے جارحانہ بیٹر عبدالخالد قریشی رہے، جنہوں نے اپنی دھواں دار بیٹنگ سے میچ کا پانسہ پلٹ دیا۔ عبدالخالد نے صرف 37 گیندوں پر89 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جس میں 12 شاندار چوکے اور 5 ہمالیائی چھکے شامل تھے۔ ان کی جارحانہ بیٹنگ کے سامنے حیدرآباد یونین کے بولرز بے بس دکھائی دیے۔عبدالخالد قریشی نے میدان کے چاروں اطراف دلکش اسٹروکس کھیلے ۔