عبد الرحمن السدیس کے عہدے کی میعاد میں چار سال کی توسیع

,

   

ریاض ۔ 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی شریف کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس کے عہدے کی میعاد میں مزید 4 سال کی توسیع کی ہے۔ڈاکٹر السدیس نے عہدے میں توسیع پر شاہ سلمان اور ولیعہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔ ڈاکٹر السدیس نے کہا ’ جنرل پریذیڈنسی اعلیٰ قیادت کے یہاں غیر معمولی اہم ہے۔اعلی قیادت کی دلچسپی کی بدولت ہی جنرل پریذیڈنسی اپنے فرائض بہتر شکل میں انجام دے پارہی ہے‘۔السدیس نے مزید کہا ’ ماضی کی طرح مستقبل میں بھی اعلی قیادت کی ہدایات کے مطابق تمام امور بحسن و خوبی انجام دینے کی کوشش کرتا رہوں گا۔ السدیس 12 برس کی عمر میں حافظ قرآن ہوگئے تھے اور ام القری یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کی ہے ۔