عتیق احمد قبل معاملے کی جانچ کے لئے یوگی نے تین رکنی عدالتی پینل کا اعلان کیا ہے

,

   

عہدیداروں نے کہاکہ عتیق احمد اور اس کے بھائی کی سکیورٹتی میں تعینات 17پولیس اہلکاروں کو برطرف کردیاگیا ہے۔
لکھنو۔ اترپردیش چیف منسٹر یوگی ادتیہ ناتھ نے گینگسٹر سے سیاست داں بننے والے عتیق احمد اوراس کے بھائی اشرف کی ہفتہ کی رات میڈیا او رپولیس کی موجودگی میں پیش ائے قتل کی جانچ کے لئے ایک تین رکنی عدالتی کمیشن کا اعلان کیاہے۔

ریاست میں سخت چوکسی اختیار کی گئی ہے اور سینئر عہدیداروں جس کی قیادت پرنسپل سکریٹری ہوم‘ سنجے پرساد کررہے ہیں حالات کی نگرانی کے لئے پریاگ راج پہنچ گئے۔عہدیداروں نے کہاکہ عتیق احمد اور اس کے بھائی کی سکیورٹتی میں تعینات 17پولیس اہلکاروں کو برطرف کردیاگیا ہے۔

درایں اثناء پریاگ راج میں انٹرنٹ خدمات بند کردئے گئے وہیں کانپور میں بی جے پی کارکنوں کی جانب سے پٹاخے جلانے کی اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں۔