عثمانیہ یونیورسٹی اراضی پر ناجائز قبضہ میں بی جے پی قائدین ملوث، کانگریس کا الزام

   

حیدرآباد 24 مئی (سیاست نیوز) آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری ومشی چند ریڈی نے الزام لگایا کہ عثمانیہ یونیورسٹی کی اراضی پر ناجائز قبضہ ہوگیا ہے اور اس میں بی جے پی قائدین ملوث ہیں۔ اُنھوں نے الزام لگایا کہ ریاستی حکومت ناجائز قابضین کی مدد کررہی ہے۔ اُنھوں نے حضور نظام کے فرمان کی بنیاد پر عثمانیہ یونیورسٹی کی اراضی کا سروے کرانے کا مطالبہ کیا۔ اُنھوں نے کہاکہ عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس کے اطراف کمپاؤنڈ وال تعمیر کرنے کا مطالبہ کیا۔