عثمانیہ یونیورسٹی کی اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کیخلاف کارروائی کا تیقن

   

حیدرآباد 24 مئی (سیاست نیوز) حیدرآباد کے میئر بی رام موہن نے عثمانیہ یونیورسٹی کے حکام کو تیقن دیا کہ یونیورسٹی کی اراضی پر کی گئی غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔ یونیورسٹی کے رجسٹرار پروفیسر گوپال ریڈی اور وائس چانسلر کے او ایس ڈی پروفیسر ٹی کرشنا راؤ نے میئر سے ملاقات کی اور یونیورسٹی کی اراضی پر غیر قانونی تعمیرات کے خلاف نمائندگی کی۔