عراق میں امریکی فوجیوں کی تعداد گھٹا کر 2500 کر دی گئی

   

بغداد : امریکہ کے قائم مقام وزیر دفاع کرسٹوفر ملر نے کہا کہ امریکہ نے عراق میں اپنے فوجیوں کی تعداد گھٹا کر 2500 کر دی ہے۔ یہ وہ ہدف ہے جو ٹرمپ انتظامیہ نے گزشتہ سال کے آخر میں عراق کیلئے مقرر کیا تھا۔پنٹاگان کے اعداد و شمار کے مطابق 2003 سے امریکی اتحاد کے تحت عراق میں صدام حسین کی حکومت کے خاتمے کیلئے کیے جانے والے حملے کے بعد سے اب تک 4500 سے زیادہ امریکی فوجی مارے جا چکے ہیں، جب کہ زخمی ہونے والوں کی تعداد 32000 سے زیادہ ہے۔