عرس شریف

   

چنور ۔ ضلع منچیر یا ل کے چنو ر شہر میں حضرت سید شاہ بابا رحمتہ اللہ علیہ کے عرس مبارک کے پوسٹرس کی رسم اجرا کی گئی تفصیلات کے مطابق حضرت سید شاہ بابا رحمتہ اللہ علیہ کا صندل و عرس مبارک ہر سال کی طرح اس سال بھی بڑے ادب و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے ہندوستان کے ممتاز مشہور و معروف قوال عظیم نازا ں ممبئی قوالہ شیبہ پروین اتر پردیش سے تشریف لا رہے ہیں چنو ر بلدیہ چیئرمین ارچنا رام لعل وائس چیئرمین محمد نواز الدین نے اپنے ہاتھوں سے عرس کے پوسٹرز کی رسم اجرائی کی اس موقع پر بلدیہ چیرمین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز سے چنو ر عرس کے موقع پر سینکڑوں عقیدت مند شرکت کرتے ہیں صاف صفائی کا بلدیہ کی جانب سے تمام انتظامات کرائے جائیں گے اور ابھی تک تمام تیاریاں چل رہی ہے زائرین کے لیے تمام سہولتیں فراہم کی جارہی ہے اور تیاریاں جاری ہیں اس موقع پر ٹی ار ایس قائدین رام لعل ایوب چچا محمد خلیل سید عارف کے علاوہ دوسرے بھی موجود تھے۔