عرس شریف

   

حیدرآباد ۔ 30 ۔ مئی : ( راست ) : حکیم الملک حضرت حکیم نظام الدین احمد گیلانی ایرانی ابن عبداللہ شیرازی ایران المعروف حکیم شاہ بابا ایرانیؒ واقع جبل نور پہاڑی جوبلی ہلز حکیم پیٹ روڈ ٹولی چوکی کا عرس شریف 31 مئی تا 2 جون منعقد ہوگا ۔ سرکاری صندل جلوس مکہ ریسیڈنسی حکیم پیٹ کنٹہ گیٹ نمبر 3 پیراماونٹ کالونی ٹولی چوکی سے بعد نماز عصر روانہ ہوگا ۔ درگاہ پہونچکر صندل مالی انجام دینے کے بعد غلاف مبارک و چادر گل پیش کی جائے گی اور بعد اذاں فاتحہ خوانی و سلام کا نذرانہ پیش کیا جائے گا ۔ دوسرے دن یکم جون کو بعد نماز عشاء جلسہ سیرت اولیاء ہوگا جس کو مختلف مکاتب فکر کے علماء قائدین مخاطب کریں گے ۔ تیسرے دن 2 جون کو بعد نماز عشاء نعتیہ محفل منعقد ہوگی ۔ نگرانی متولی و صدر درگاہ حکیم شاہ بابا ایرانی ؒ کمیٹی کریں گے ۔۔
٭٭ عرس شریف حضرت سید محمد شاہ ولی چشتی قادریؒ یکم اور 2 جون کو بابا نگر ناچارم میں مقرر ہے ۔ یکم ذی قعدہ بروز چہارشنبہ صندل شریف 2 ذی قعدہ بروز جمعرات جشن چراغاں و محفل سماع ہوگی ۔ جلسہ فیضان اولیاء منعقد ہوگا ۔

قاضی خطیب محمد رفعت اللہ نظامی کا خطاب ہوگا ۔ متولی درگاہ شریف مراسم عرس انجام دیں گے ۔۔