عرفان پٹھان کا ماننا ہے تنڈولکر کا ریکارڈ ویراٹ کوہلی توڑ سکتے ہیں

,

   

نئی دہلی۔سابق ال اروانڈر عرفان پٹھان کا یہ ماننا ہے کہ ہندوستان کرکٹ ٹیم کے موجودہ کپتان ویراٹ کوہلی کے اندر صلاحیت اور فنٹس ہے کہ وہ ماسٹربلاسٹر سچن تنڈولکر کے 100انٹرنیشنل سنچریوں کا ریکارڈ توڑ سکتے ہیں۔

اسٹار اسپورٹس شو کرکٹ کنکٹ پر بات کرتے ہوئے پٹھان نے کہاکہ ”مجھے یقین ہے 100سنچریاں‘ وہ (کوہلی) اس کے متعلق بات نہیں کرتے مگر آپ جانتے ہیں اگر سچن تنڈولکر کا کوئی ریکارڈ توڑ سکتا ہے تو وہی ایک ہے“۔

اس کے علاوہ پٹھان نے کہاکہ کوہلی کواگلے کچھ سالوں میں جور ریکارڈ توڑنا ہے اس کے متعلق سونچنا چاہئے

مختصر وقت میں بڑی کامیابیاں
انہوں نے کہاکہ ”انہوں نے کافی کم وقت میں بہت کچھ حاصل کرلیاہے اور مجھے امید ہے کہ اگر کوئی 100سنچریوں کا ریکارڈ توڑسکے گا تو وہ ہندوستانی اور ویراٹ کے پا س وہ صلاحیت اور فٹنس موجود ہے‘ جو کافی اہمیت کی حامل چیز ہے۔

کوہلی جس کی عمر31سال ہے عالمی کرکٹ میں 70سنچریاں (43محض248ایک روز میاچ میں جبکہ86ٹسٹ میاچوں میں 27)۔ تنڈولکر 2013میں بین الاقوامی کرکٹ سے سبکدوش ہوگئے تھے

انہوں نے 51ٹسٹ سنچریاں اور49ایک روز میاچوں میں سنچریاں بنائی ہیں۔

ایک سو سے 30رن کم
پٹھان نے کہاکہ ”میں سمجھتاہوں وہ (کوہلی) 100سے 30کم ہیں۔ میں سمجھتاہوں کہ وہ ریٹائر ہونے سے پہلے یہ پورا کرلیں گے اور مجھے امید ہے کہ یہ وہ نشانہ ہے جو ان کے ذہن میں ہوگا“

۔ہندوستان کا اگلا بین الاقوامی دورہ سال کے آخر تک آسڑیلیا کا دورہ ہے‘ اس دورے کے لئے دو ٹیمیں مقرر کی گئی ہیں جو تین ایک روز میاچ‘ چار ٹسٹ اور تین ٹی 20میاچیس کھیلیں گے۔