’’عزت و ناموس‘‘ کیلئے قتل ، 10 افراد کو دہری عمر قید کی سزا

   

کوٹائم ۔ 27 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام) ایک عدالت نے منگل کے دن 10 لوگوں کو ’’عزت و ناموس‘‘ کے مسئلہ پر گزشتہ سال ایک 23 سالہ دلت عیسائی کو قتل کردینے کے جرم میں دوہری سزا سنائی ۔ اس قتل کے واقعہ کے سبب ساری ریاست میں احتجاج کی لہر پیدا ہوگئی تھی ۔ پرنسپال سیشن کورٹ نے 22 اگست کو کیووین پی جوزف کی اور اس کی بیوی کے رشتہ داروں کے ہاتھوں موت ہوئی ہے، کو ’’عزت وناموس‘‘ کے لئے قتل کا کیس قرار دیا۔ تمام 10 افراد کو جنہیں عدالت نے تعزیرات ہند کی دفعہ 302 ، 364 اے اور دفعہ 506(2) کے تحت مجرم پایا اور دوہری سزائے عمر قید سنائی ۔ یہ باتیں خصوصی سرکاری وکیل سی ایس اجیان نے بتائیں۔