عظمت مصطفیٰ ﷺ کانفرنس ، مختلف شعبہ حیات میں نمایاں کارکردگی پر میلادالنبی ﷺ ایوارڈ کی تقسیم

   

حیدرآباد : عظمت مصطفی ﷺ کانفرنس کے زیراہتمام عید میلادالنبی ﷺ کے عظیم الشان موقع پر 30 ایسے افراد کو میلادالنبی ﷺ ایوارڈ عطا کیا گیا جو اپنے قابل قدر دینی ، ملی ، فلاحی ، تعلیمی ، قومی ، قانونی ، طبی خدمات بے لوث طریقے سے انجام دے رہے ہیں ۔ جلسہ تقسیم میلاد ایوارڈ اردو گھر مغلپورہ میں بدست مہمانان خصوصی ایوارڈ تقسیم کئے گئے ۔ جلسہ کا آغاز حافظ معین عامری کی قرأت ، حافظ محمد مصعب پاشاہ دانش ، حافظ محمد جعفر کی نعت شریف سے ہوا ۔ خطبہ استقبالیہ الحاج محمد معیز چودھری جبکہ نظامت کے فرائض ڈاکٹر مفتی عبدالواسع احمد صوفی انجام دیئے ۔ مہمانان خصوصی کی حیثیت سے مولوی وحید ، جناب امیرالدین ، مولانا سید اسد اللہ حسینی ملتانی ، مولانا عرفان اللہ شاہ نوری ، مفتی محمد مستان علی قادری بانی و ناظم اعلیٰ جامعۃ المومنات ، حافظ محمد صابر پاشاہ قادری ، الحاج محمد فرید قریشی ، مفتی ایس ایم سراج الدین ، ڈاکٹر سید یوسف الدین بغدادی ، مولانا مصباح الدین انواری ، ڈاکٹر مفتیہ حافظہ رضوانہ زرین ، مفتیہ ناظمہ عزیز ، مفتیہ تہمینہ تحسین شرکت کئے ۔ ایوارڈ حاصل کرنے والوں کے اسماء گرامی محمد قاسم سی ای او وقف بورڈ ، پروفیسر ڈاکٹر محمد فصیح الدین قریشی ، محمد اعظم علی خرم ، مولانا سید احمد غوری ، وی کرشنا ، عبدالحمید فاروقی ، ڈاکٹر اسلام الدین مجاہد ، ڈاکٹر محسنہ ناز ، قاضی میر محمد قادر قادری ، ڈاکٹر خضر حسین جنیدی ، ڈاکٹر ذاکر حسین ، محمد فتح عفان ، حافظہ فرحین سلطانہ ، ڈاکٹر فرید النساء بیگم ، محترمہ مبین فاطمہ ، میر یوسف علی خاں ، محمد اقبال چودھری ، محمد صابر سیٹھ ، جناب خلیل الرحمن ، محمد نعیم صوفی ، مولانا محمد وصی الرحمن ، مولانا حافظ سید مظہر الدین ، الحاج ولی محمد ، مبین چودھری ، سلطان شعیب احمد ، محمد عبدالمؤمن ، عقیل احمد ، عبدالمقیت چندا ، محمد منیر قریشی ، میر واجد علی خاں ہیں ۔ اس جلسہ میں میلاد مضمون نویسی میں اول ، دوم ، سوم ، ترغیبی ، کامیاب طلبہ و طالبات کو اسناد انعامات تقسیم کئے گئے ۔