علاقوں، سڑکوں کے نام بدلنے کا رجحان کشمیر پہنچا۔ تاریخی سٹی چوک اب ”بھارت ماتا چوک“ بن گیا

,

   

سری نگر (جموں و کشمیر): بی جے پی حکومت کی قدیم روایت نام تبدیل کرنے کا رجحان دہلی، اترپردیش سے ہوتا ہوا جموں و کشمیر پہنچا۔ جموں کے تاریخی علاقہ سٹی چوک کا نام بد ل کر” بھارت ماتا چوک“ کردیا گیا ہے۔ سرکاری عہدیداروں نے یہ بات بتائی۔ بعض لوگ اس فیصلہ کی حمایت کررہی ہیں تو بعض لوگ اس فیصلہ پر تنقید کرتے ہوئے حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ نام بدلنے کے کام کو چھوڑ کر ریاست کی ترقیاتی کاموں پر توجہ دیں۔ سینئر بی جے پی لیڈر و ڈپٹی میئر جے ایم سی پورنیما شرما نے خبررساں ایجنسی پی ٹی آئی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میں نے جنرل ہاؤز میں چار ماہ قبل جنرل ہاؤز میں ایک قرار داد منظور کیا ہے جس میں عوام کے مطالبہ کے بعد معروف سٹی چوک کا نام تبدیل کر تے ہوئے اسے ”بھارت ماتا چوک“ کردیا گیا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ علاقہ کافی تاریخی پس منظر رکھتا ہے۔ اس علاقہ میں کئی احتجاجی دھرنے بھی کئے گئے ہیں۔ ہر سال یوم جمہوریہ و یوم آزادی کے موقع پر عوام یہاں ترنگا جھنڈا لہراتے ہیں۔ عوام کا شدید مطالبہ تھا کہ اس چوک کا نام بدل کر بھارت ماتا چوک کیا جانا چاہئے۔ تو ہم نے عوامی مطالبہ کے پیش نظر یہ اقدام کیا ہے۔