علیحدہ واقعات میں دو افراد کی خودکشی

   

حیدرآباد۔/21مئی، ( سیاست نیوز) کاروبار میں نقصان سے ایک اور دوسرا قرض سے پریشان دو افراد نے خودکشی کرلی۔ یہ دو علیحدہ واقعات کوکٹ پلی اور اوپل پولیس حدود میں پیش آئے۔ کوکٹ پلی پولیس کے مطابق 55 سالہ ستیم ریڈی جو پیشہ سے تاجر تھا کوکٹ پلی علاقہ میں رہتا تھا کاروبار میں نقصان کے سب یہ شخص ذہنی تناؤ کا شکار ہوگیا تھا جس نے 18 مئی کو نامعلوم زہریلی دوا کا استعمال کرلیا جو علاج کے دوران کل رات فوت ہوگیا۔ اوپل پولیس کے مطابق 42 سالہ کرشنا جو پیشہ سے خانگی ملازم تھا یہ شخص قرض کے بوجھ سے پریشان تھا اور قرض کی ادائیگی اس کے لئے کافی مشکل ہوگئی تھی جس سے دلبرداشتہ ہوکر اس شخص نے کل رات پھانسی لے کر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمات درج کرلئے ہیں ۔