کراچی۔ پاکستان کے عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے ایک اور اعزاز اپنے نام کرلیا۔400 بین الاقوامی مقابلوں میں فرائض انجام دینے والے دنیا کے پہلے امپائر بن گئے۔علیم ڈار نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ 400 بین الاقوامی میچز مکمل ہونے پر اللہ تعالیٰ کا شکر گزار ہوں۔عالمی شہرت یافتہ امپائر علیم ڈار نے کہا کہ یہ اعزاز اپنے والدین اور خاندان کے نام کرتا ہوں۔انہوں نے مزید کہا کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی)، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور میڈیا کے تعاون کا شکریہ ادا کرتا ہوں۔اتوارکو ابوظہبی میں علیم ڈار نے افغانستان اور زمبابوے کے درمیان تیسرے ٹی20 میچ میں یہ کارنامہ انجام دیا۔انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے پاکستانی امپائر کو یہ اعزاز حاصل کرنے پر مبارک باد پیش کی ہے۔علیم ڈار نے بطور امپائر 136ٹسٹ،211 ونڈے اور 53 ٹی 20 میچز میں فرائض انجام دئیے ہیں۔ یادر ہے کہ پاکستانی امپائر علیم ڈارکو اپنے شعبہ میں ایک بہترین امپائر مانا جاتا ہے اور وہ اس زمرے میں آئی سی سی کے ایوارڈ بھی لے چکے ہیں۔