بھوپال، 16 ستمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے علی راجپور ضلع کو اب سرکاری طور پر ‘آلی راجپور’ کے نام سے جانا جائے گا، ریاست کے کابینی وزیر کیلاش وجے ورگیہ نے سوشل میڈیا پر بتایا کہ علی راجپور ضلع کا نام اب سرکاری طور پر ‘آلی راجپور’ ہو گیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمارے قبائلی ہیروز کو عزت و فخر دلانے کیلئے ‘ڈبل انجن’ حکومت مسلسل پرعزم ہے ۔