عمارت سے گرنے پر مزدور کی موت

   

حیدرآباد۔ میر چوک علاقہ میں ایک مزدور پیشہ شحص عمارت کی تیسری منزل سے گرنے کے نتیجہ میں ہلاک ہوگیا۔ بتایا جاتا ہے کہ 28 سالہ امیر خان جو پیشہ سے مزدور تھا اور عثمان پورہ کا ساکن تھا ۔ وہ 20 مارچ کو علاقہ میر چوک میں تیسری منزل پر کام کررہا تھا کہ اسے دورے پڑنے کے نتیجہ میں وہ عمارت سے نیچے گرپڑا اور فوت ہوگیا۔