عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرنے سے ایک شخص ہلاک

   

حیدرآباد 24 جون (سیاست نیوز) چیتنیہ پوری کے علاقہ میں ایک شخص مشتبہ طور پر عمارت کی بلندی سے گرکر ہلاک ہوگیا۔ پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ سنیل چوہان جو پیشہ سے مزدور تھا، چیتنیہ پوری علاقہ میں رہتا تھا، یہ شخص گزشتہ روز عمارت کی دوسری منزل پر سو رہا تھا جس کی چھت پر کوئی دیوار نہیں تھی۔ پولیس سمجھتی ہے کہ یہ شخص حالت نیند میں بلندی سے گر جانے کے سبب شدید زخمی ہوگیا تھا۔ جو علاج کے دوران فوت ہوگیا۔ چیتنیہ پوری پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔