عمارت کی بلندی سے گرنے پر خاتون کی موت

   

حیدرآباد 19 اپریل (سیاست نیوز) ہمایوں نگر علاقہ میں ایک خاتون عمارت کی بلندی سے مشتبہ طور پر گرکر فوت ہوگئی۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ خاتون ذاکرہ شبین جو وجئے نگر کالونی علاقہ کے ساکن شخص محمد ابراہیم کی بیوی تھی، کل شام یہ خاتون عمارت کی پہلی منزل پر کام میں مصروف تھی کہ اچانک بلندی سے نیچے گرکر شدید زخمی ہوگئی جو علاج کے دوران فوت ہوگئی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔